(ویب ڈیسک ) نیپرا نےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ منظور کر لیا ہے جبکہ ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سےمستثنٰی قرار دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔وفاقی حکومت نے بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا میں درخواست دی تھی۔اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کےبنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ منظور کر لیا گیا ہے۔ ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سےمستثنٰی قرار دیے گئے ہیں ، باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھےگا۔
نیپرا نے ٹیرف میں اضافے کی منظوری کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ حکومت کی منظوری کے بعد ٹیرف میں اضافے کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔
201 سے 300 یونٹ کا 7.12 روپے اضافے سے نیا ٹیرف 34.26 روپے ،301 سے 400 یونٹ کا 7.12روپے اضافے سے نیا ٹیرف 39.15روپے ،401 سے500 یونٹ کا بنیادی ٹیرف 41.36 روپے ،501 سے 600 یونٹ کا نیا ٹیرف 42.78 روپے مقرر کر دیا گیا۔
601 سے 700 یونٹ کا بنیادی ٹیرف 43.92 روپے فی یونٹ جبکہ 700 یونٹ زیادہ کا بجلی کا بنیادی ٹیرف 48.84 روپے ہوگا۔
50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار ہے جبکہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار ہے۔