عمران خان کی شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کو مبارکباد

08:43 PM, 11 Jul, 2024

ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام پاکستان پارٹی لانچ کرنے پر شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو مبارکباد, اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ’ ایکس ‘ پر اہم پوسٹ کی۔

تفصیلات کےمطابق شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی پارٹی کے متعارف کرانے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا دو خاندانوں کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ ایک نئی سیاسی جماعت کا آنا خوش آئند ہے، ہم سیاسی جماعت کے کارکنان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،عمر ایوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام جاری کیا۔

مزیدخبریں