ہاردیک پانڈیا کی نامعلوم لڑکی کیساتھ ویڈیو وائرل

11:43 PM, 11 Jul, 2024

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی نامعلوم لڑکی کیساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے دوران جب ہاردیک نے نتاشا کی سالگرہ پر کچھ پوسٹ نہیں کیا تو طلاق کی افواہیں پھیلنے لگیں۔ اس کے علاوہ یہ خبر بھی آئی کہ نتاشا نے ان کی شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں جو بعد میں دوبارہ سامنے آئیں، جس سے بہت سے لوگ سوچنے پر بھی مجبور ہوئے کہ آیا وہ کبھی ہٹائی گئی تھیں یا نہیں۔

جب ہاردیک اور بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2024 آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ جیتا اور نتاشا نے ٹیم کو مبارکباد نہیں دی تو افواہیں مزید تیز ہوگئیں،تاہم اب ہاردیک کی ایک نامعلوم لڑکی کے ساتھ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جس پر مداح اسے ’ نئی بھابھی‘ کہہ رہے ہیں۔

یہ لڑکی دراصل ڈیجیٹل کریئیٹر اور میک اپ آرٹسٹ پراچی سولنکی ہیں جنہوں نے کرکٹر کے ساتھ اپنی ملاقات کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

پراچی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ’کیا کوئی مجھے چٹکی کاٹ سکتا ہے؟ @hardikpandya93 آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی گرمجوشی سے ملاقات کی۔‘

ویڈیو میں ایک پیغام بھی تھا جس میں تحریر تھا کہ ’جب میں ورلڈ کپ ہیرو سے ملی۔‘

ویڈیو میں ہاردیک اور پراچی ہاتھ ملا رہے ہیں اور کیمرے کے لیے مسکراتے ہوئے پوز دے رہے ہیں۔ دونوں پولکا ڈاٹ آؤٹ فٹس میں ایک جیسے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں