پروگرام میں بد مزگی، جاوید چودھری کا موقف بھی آ گیا
06:40 AM, 11 Jun, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ایم این اے قادر خان مندوخیل کو تھپڑ مارنے کے معاملہ پر نجی ٹی وی کے اینکر پرسن جاوید چودھری کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے. معروف کالم نگار اور نجی ٹی وی کے میزبان جاوید چودھری نے فردوس عاشق اعوان کے تھپڑ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پٔروگرام میں گالم گلوچ پہلے فردوس عاشق اعوان نے شروع کی تھی جس پر تلخی بڑھی، انہوں نے کہا یہ اس معاملے کا کلپ انکے یا انکی ٹیم کی طرف سے لیک نہیں کیا گیا . جب یہ لڑائی ہو رہی تھی تو اس دوران انکے اپنے لوگ بھی اندر آ گئے تھے شاید انکی طرف سے یہ ویڈیو بنائی گئی ہو. نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے گالی دی گئی جس کے جواب میں مندوخیل صاحب نے بھی گالیاں دیں.ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ شو کو شروع کیا گیا اور پروگرام کو مکمل کیا ، شو ختم ہونے بعد بھی فردوس عاشق اعوان قادر خان مندوخیل کی طرف لپکیں تاہم مندوخیل صاحب نے اسٹوڈیو کے باہر سے کنڈی لگا کر اپنی جان بچائی. واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان مدعو تھے جہاں پر ان دونوں کے درمیان ٹرین حادثہ کو لے کر تلخ کلامی ہوئی گئی ٗ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنا وقت لیا اور تفصیل سے جواب دیا مگر جب قادر مندوخیل کی باری آئی تو فردوس عاشق اعوان نے ان کو کئی بار گفتگو کے دوران ٹوکا. دونوں کے درمیان تلخی اس بات پر ہوئی کو ٹرین حادثہ کی ذمہ داری حکومت کیوں نہیں لے رہی جبکہ فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل سے سوال کیا کہ ہمارا وزیر ریلوے تو وہاں پہنچا وزیر اعلیٰ سندھ کیوں نہیں جائے حادثہ پر گئے؟تلخی اس وقت عروج پر پہنچی جب قادر مندوخیل نے کہا کہ ان کو (حکومت) کوئی شرم تو ہے نہیں ٗ جو مرضی بول دیں ٗ صبح بولتے ہیں تو شام کو نظر نہیں آتے ٗ یہ ہر چیز پچھلی حکومت پر ڈال رہے ہیں میں وہ بات کہنا نہیں چاہ رہا ٗ خدا نخواستہ یہ کچھ اور بھی پچھلی حکومت پر نہ ڈال دیں ٗ یہ ان کا طریقہ کار ہے۔قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان پر الزام لگایا کہ آپ وزیر تھیں ٗ آپ نے بسوں میں کرپشن نہیں کی ٗ جب آپ کو وزیر اطلاعات سے ہٹا دیا ٗ جس پر معاون خصوصی نے قادر مندوخیل کو کہا کہ ”الزام ثابت کرو ٗ میں تمہیں بدنام کرنے والے الزام پر قانون کے کٹہرے میں لاؤں گی ٗ بکواس بند کرو اپنی ٗ جس کے جواب قادر مندوخیل نے بھی انہیں کہا کہ وہ بکواس بند کریں۔ فردوس عاشق اعوان نے دوبارہ کہا کہ یہ بکواس کررہا ہے ٗ جھوٹ بول رہا ہے ٗ جس پر قادر مندوخیل نے کہا کہ یہ کرپٹ ہیں ٗ ان کو کیوں ہٹایا گیا وزارت اطلاعات سے؟۔اس دوران فردوس عاشق اعوان کہتی رہی کہ شرم کرو ٗ جھوٹ نہ بولو مگر قادر مندوخیل نے انہیں مسلسل کرپٹ کہتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے (ایک نجی ٹی وی) پر خبر چلی کہ انہوں نے دس فیصد کمیشن مانگی تھی۔ اسی دوران میزبان نے تلخی کی وجہ سے بریک پر جانے کا کہا مگر بریک کے دوران ایک وہ تلخ واقعہ ہو گیا جہاں پر فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل پر حملہ کیا اور انہیں تھپڑ رسید کر دیا۔https://twitter.com/AwaisGhauri9/status/1402864561405956097اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جو ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے وہ ادھوری ہے کیونکہ اس میں صرف ان کا تھپڑ دکھایا گیا ہے اور اس سے قبل بریک میں قادر مندوخیل کی جانب سے ان کے مرحوم والد کو ننگی گالیاں نکالیں گئیں ٗ انہیں دھمکیاں دی گئیں اور ہراساں کیا گیا ٗ وہ سب دکھایا ہی نہیں گیا۔