وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

07:33 AM, 11 Jun, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی بجٹ 2021-22آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ آج اسلام آباد میں بجٹ تجاویز پر بحث اور منظوری دے گی ۔ذرائع کےمطابق بجٹ کا مجموعی حجم 8000 ارب روپے ہے، بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوگا،نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافے کا فیصلہ بھی متوقع ہے. وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ ہوا، بجٹ میں غریب پربوجھ نہیں ڈالیں گے،ایف بی آرکی جانب سےتاجروں کوہراساں نہیں کیاجائےگا،آئی ایم ایف سےاپنی شرائط پر مذاکرات جاری ہیں .
مزیدخبریں