پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 11 جون 2021

10:43 AM, 11 Jun, 2021

حسان عبداللہ
پاکستان میں کورونا کا زورکم ہونے لگا ، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیس رپورٹ، مزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار 576 ہو گئی، فعال کیسز 43 ہزار 618 ریکارڈ، 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض صحت یاب بھی ہو چکےشدید گرم موسم میں عوام کو بجلی کا بھی جھٹکا، شارٹ فال کم نہ ہو سکا، گرمی اور کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر،پنجاب میں اسکولوں کےاوقات کارتبدیل، صوبائی وزیرتعلیم کی مکمل ایس اوپیز کے ساتھ صبح 7 سے ساڑھے 11 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایتمالی سال 2022-2021ء کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،ذرائع کےمطابق بجٹ کا مجموعی حجم 8000 ارب روپے ہے،بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی ہوگا،نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافے کا فیصلہ بھی متوقع وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زرمیں ریکارڈاضافہ ہوا،بجٹ میں غریب پربوجھ نہیں ڈالیں گے،ایف بی آرکی جانب سےتاجروں کوہراساں نہیں کیاجائےگا،آئی ایم ایف سےاپنی شرائط پر مذاکرات جاری ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے آج تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا، بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی،حکومت کی معاشی ٹیم ارکان قومی اسمبلی کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گیبجٹ اجلاس، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف بھی متحرک،اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے، ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت سے متعلق وقت مانگ لیا
مزیدخبریں