امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو بیگم نے ڈانٹ دیا۔ خاتون اول نے سپر پاور ملک کے سربراہ کو آخر ڈانٹا؟ یہ سوال سب سے پہلے ذہن میں آیا ہو گا۔
امریکی خاتون اول نے اپنے خاوند امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو اس وقت ڈانٹ دیا جب وہ ایک تقریب میں موجود تھے۔ جل بائیڈن ملکی سربراہ کے ساتھ پہلے غیر ملکی دورہ پر تھیں جہاں دونوں میاں بیوی نے برطانوی رائل ایئر فورس مائلڈن ہال میں خطاب بھی کیا۔
امریکی خاتون اول خطاب کر رہی تھیں جب امریکی صدر ہال میں موجود فوجیوں کے ساتھ مشغول تھے۔ یہ دیکھ کر جل بائیڈن نے ان کو از راہ مذاح مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو! ادھر توجہ کریں۔ جس پر جوبائیڈن نے فوری طور پر اپنی تمام تر توجہ بیگم کے خطاب کی جانب کی۔
جوبائیڈن نے اس ڈانٹ کے بعد خاتون اول کو سلیوٹ بھی کیا۔ یہ سارا معاملہ دیکھتے ہوئے ہال میں موجود تمام لوگ ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔ واضح رہے کہ جوبائیڈن اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر برطانیہ میں جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔