سابق امریکی صدر ٹرمپ پاکستان میں قلفیاں بیچنے پہنچ گئے

12:30 PM, 11 Jun, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: امریکی صدارت سے بری الذمہ ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟ یہ ایک عمومی سوال ہے جس پر کوئی بھی خامہ سرائی کا دعویدار ہو سکتا ہے۔ اپنے ذرائع اور معلومات کی مدد سے ہر کوئی اس کا جواب دے گا مگر پاکستانیوں نے تو اس سوال کا کمال جواب دیا ہے۔

ہاں جی! پاکستانیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں پاکستان میں قلفیاں بیچتے ہیں۔ وہ اپنی قلفوں کی تعریف کے لیے بڑے ہی سریلے انداز میں گاتے بھی ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

یہ ویڈیو کسی عام شخص نے نہیں بلکہ پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی جانب والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر شخص قلفیاں بیچ رہا ہے۔

ویڈو میں اس کی آواز بھی موجود ہے۔ وہ بڑے سریلے انداز میں اپنی قلفیوں کی تعریفیں بھی کر رہا ہے۔ وہ گانے کے انداز میں یہ سب تعریفیں کرتا ہوا دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ اسی چیز نے شہزاد رائے کو قلفی فروش کا مداح بنا دیا۔

گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ قلفی والے کی کیا بات ہے، بغیر قلفی کھائے ہی مزہ آ گیا۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کی دیر تھی کہ وائرل ہو گئی۔ لوگ اس قلفی فروش کے فین بن رہے ہیں اور اس کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

پاکستان کے سوشل میڈیا پر قلفی فروش کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں