کارڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر نیلم منیر کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

01:00 PM, 11 Jun, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: نیلم منیر کی کار میں ڈانس کرنے والی وائرل ویڈیو تو سب کو یاد ہو گی۔ اس ویڈیو کے بعد ان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا کہ اتنے سالوں بعد انھوں نے جا کر اس راز کو فاش کر دیا۔

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں نیلم منیر کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ نیلم منیر نے کار میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی۔ اس ویڈیو کے بعد اداکارہ کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟

ان دنوں نیلم منیر کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ اس کلب میں وہ کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ کار ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی یادداشت چلی گئی تھی۔ اداکارہ نے یہ انکشاف ان کے ایک انٹرویو میں کیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے نیلم منیر اور احسن خان ایک انٹرویو کے دوران موجود ہیں جہاں پر میزبان ان سے کچھ سوالات کر رہا ہے۔ کار ڈانس پر کیے جانے والے سوال پر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ دو دن یادداشت سے محروم رہیں۔

انھوں نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونا میرے لیے ایسے تھا کہ میں توقع نہیں کر رہی تھی۔ لاہور پہنچنے پر کراچی میں گھر کا پتہ بھول چکا تھا۔ سو کر اٹھی تو کتنے ہی واٹس ایپ میسج آئے ہوئے تھے۔ در اصل میں ڈر گئی تھی کہ پتہ نہیں کیا ہو جائے گا۔ مگر شکر ہے کہ سب ٹھیک رہا۔

مزیدخبریں