سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 12 سے پیر صبح 8 بجے تک بند رہیں گے

03:00 PM, 11 Jun, 2021

شازیہ بشیر

کراچی ( پبلک نیوز) سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 12 سے پیر صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ ایس ایس جی سی نے میڈیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

میڈیا الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ايس جی سی کے گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

ایس ايس جی سی کے مطابق گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 12بجے سے پیر صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

مزیدخبریں