وفاقی بجٹ میں کتنے نئے ٹیکس شامل کیے گئے؟

03:42 PM, 11 Jun, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے مالی سال 2021-22 میں 382 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے 382 ارب روپے کے ریونیو اقدامات سامنے آگئے۔ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 52 ارب روپے کے ریونیو اقدامات تجویز دی گئی ہے۔ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 215 ارب روپے کے ریونیو اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

FBR Taxes
Infogram

انکم ٹیکس میں 115 ارب روپے کے ریونیو اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔ مالیاتی بل میں 195 ارب روپے کی ٹیکس مراعات تجویز کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں