اسلام آباد ( پبلک نیوز) فنانس بل 2021-22 کے اہم خدوخال میں کورونا سے متعلق مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ مزید چھ ماہ جاری رہے گی۔ 2436 ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی میں 6 سے 7 فیصد کمی کی گئی۔ تیار شدہ فوڈ سپلیمنٹ میں استعمال ہونیوالی اشیاء پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جان بچانے والی چھ ادویات پر کسٹمز ڈیوٹی ختم، 20 سے 30 ہزار روپے کے تحائف بذریعہ کوریئر بھیجنے پرٹیکس چارجز عائد نہیں ہوں گے۔ اجناس کی اسٹوریج کے لیے استعمال ہونیوالے مخصوص بیگز پر کسٹمز ختم، اسٹین لیس اسٹیل اور ایچ آر سی سے متعلقہ فلیٹ رولڈ مصنوعات پر ڈیوٹیز ختم کر دی گئیں۔
بجٹ میں 12 ود ہولڈنگ ٹیکس ختم، کیش نکوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم، کیش کے علاوہ بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعہ بیرون ملک رقوم بھیجنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر ودہولڈنگ ٹیکس پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔
معدنیات نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم، اسٹاک ایکسچینج کے ممبرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم، سی این جی اسٹیشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم، پیٹرولیم مصنوعات پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم، خصوصی اقتصادی زونز کے نئے سرمایہ کار اور بلڈرز پر ٹیکس ختم، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری اور اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا گیا۔
ایس ایم ایز کے لیے اسپیشل ٹیکس ریجیم نافذ، نئی اور پرانی ریفائنرز کی بی ایم آر پر دس سال کی ٹیکس چھوٹ، زرعی مشینری اور کتابوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ، بگاس پاور پلانٹس کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔