پاک فضائیہ کے 4ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

05:00 PM, 11 Jun, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاک فضائیہ کے چار ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل خالد محمود، ائیر وائس مارشل اسد عامر پیرزادہ، ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ اور ائیر وائس مارشل محمد عرفان شامل ہیں۔ ائیر وائس مارشل خالد محمود نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ائیر وائس مارشل خالد محمودنے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل بیس کی کمانڈ کی ائیر وائس مارشل خالد محمود کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل اسد عامر پیر زادہ نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ائیر وائس مارشل اسد عامر پیر زادہ نے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ڈائیریکٹر نیٹ ورکس بیسز اور کمانڈنٹ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ اصغر خان اکیڈمی کے طور پر خدمات سر انجام دیں ائیر وائس مارشل اسد عامر پیر زادہ نے پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ نے انجینرنگ ونگ کی کمانڈ کی ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ کامرہ میں میراج ریبلڈ فیکٹری کے مینیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف(ائیرکرافٹ انجینرنگ) بھی تعینات رہے۔

ائیر وائس مارشل سلمان عباس شاہ کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ ائیر وائس مارشل محمد عرفان نے مئی 1991 میں پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ائیر وائس مارشل محمد عرفان نے ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر JF-17 تھنڈر پروجیکٹ کے طور پر فرائض انجام دئیے۔ ائیر وائس مارشل محمد عرفان نے کامرہ میں ایویانکس پروڈکشن فیکٹری کے ڈپٹی منیجنگ ڈائیریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ائیر وائس مارشل محمد عرفان کوستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں