رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 74 ارب کا اضافہ

06:00 PM, 11 Jun, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 22-2021 کے لیے قومی بجٹ میں دفاعی امور اور خدمات کے بجٹ کو اس سال بڑھایا گیا ہے۔ بجٹ کی دستاویز کے مطابق دفاعی امور اور خدمات کے لیے 1373 ارب روپے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

سال2021 / 22کا دِفاعی بجٹ مجموعی قومی بجٹ کا 16فیصد ہے۔ پاک آرمی کا دِفاعی بجٹ ملکی بجٹ کا7فیصد ہے۔ موجودہ دِفاعی بجٹ GDPکا 2.8فیصد ہے۔ 2019 / 20میں ملکی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر دِفاعی بجٹ منجمد رہا۔ 2020 / 21میں بھی پاک افواج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

Expenditures on running Govt and Military
Infogram

واضح رہے کہ بھارت صرف نئے اسلحہ کی خریداری کے لیے سالانہ لگ بھگ 18سے 19بلین ڈالر لگاتا ہے جو پاکستان بجٹ کا تقریباََ 2گُنا ہے۔

مزیدخبریں