دوسرا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنز سے ہرا دیا

04:03 AM, 11 Jun, 2022

احمد علی
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں با آسانی 120 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1535308281207566336?s=20&t=YOQ6fxF-CwNM5fboWHqd4Q جواب میں کالی آندھی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 32.2 اوورز میں 155 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، محمد نواز کی جادوئی سپن بائولنگ کے سامنے ویسٹ انڈین ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی، کوئی بھی بیٹر زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، بروکس 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1535336080593100800?s=20&t=YOQ6fxF-CwNM5fboWHqd4Q جمعہ کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے، کپتان بابراعظم 77 اور امام الحق 72 رنز بنا کر نمایاں رہے، فخرزمان 17، محمدرضوان 15،محمدحارث 6، محمدنواز 3، شاداب خان اور خوشدل شاہ 22،22 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، محمد وسیم 17 اور شاہین شاہ آفریدی 15 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے. https://twitter.com/TheRealPCB/status/1535326135562772481?s=20&t=YOQ6fxF-CwNM5fboWHqd4Q عقیل حسین نے 3 جبکہ الزاری جوزف اور اینڈرسن فلپ نے دو، دو وکٹیں لیں۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی، 4 کے سکور پر شاہین شاہ آفریدی نے شائی ہوپ کو آئوٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلوائی، ہوپ 4 رنز بنا کر چلتے بنے، اس موقع پر بروکس نے کائل میئرز کا ساتھ دیا،دونوں بیٹرز نے مل کر سکور 71 تک پہنچایا. https://twitter.com/TheRealPCB/status/1535322727619362816?s=20&t=YOQ6fxF-CwNM5fboWHqd4Q یہ پارٹنرشپ پاکستان کیلئے خطرہ بن گئی تھی کہ اس موقع پر محمدوسیم نے کائل میئرز کو آئوٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، میئرز 33 رنز بنا سکے، اگلے اوور میں نواز نے برینڈن کنگ کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین کی راہ دکھائی، 102 کے مجموعی سکور پر کالی آندھی کی چوتھی وکٹ گری جب بروکس 42 رنز بنا کر نواز کی گیند کا نشانہ بنے. https://twitter.com/TheRealPCB/status/1535322024977088512?s=20&t=YOQ6fxF-CwNM5fboWHqd4Q اس کے بعد مہمان ٹیم کا کوئی بھی بیٹر زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان نیکولاس پوران 25، روومان پاویل 10، روماریو ایک، الزاری جوزف 6، ہیڈن والش اور اینڈرسن فلپ ایک، ایک رن بنا سکے، نواز نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، محمدوسیم جونیئر نے تین، شاداب خان نے دو اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ لی۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1535317588355555330?s=20&t=YOQ6fxF-CwNM5fboWHqd4Q واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ایک روزہ میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1535313758314168321?s=20&t=YOQ6fxF-CwNM5fboWHqd4Q
مزیدخبریں