کولیسٹرول کی سطح بڑھنے پر کیا کھائیں؟
05:08 AM, 11 Jun, 2022
اگر جسم میں خراب کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس دوران اپنی خوراک کا دھیان رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ کولیسٹرول ایک چپچپا مادہ ہے جو خلیوں کی دیواروں، اعصابی نظام کی حفاظتی تہہ اور ہارمونز بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اگر کولیسٹرول پروٹین کے ساتھ گھل مل جائے تو یہ لیپو پروٹینز بناتا ہے۔ ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی 2 اقسام پائی جاتی ہیں، جنہیں اچھے اور برے کی کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے، اسے بالترتیب ایچ ڈی ایل اور ایل ڈی ایل کہا جاتا ہے۔ اگر جسم میں خراب کولیسٹرول بڑھ جائے تو خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ جسم میں ایل ڈی ایل کو بڑھنے سے کیسے روکا جائے۔ سبز چائے سبز چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس اور کئی طرح کے اہم غذائی اجزا پائے جاتے ہیں، اسے وزن کم کرنے والے مشروب کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ روزانہ سبز چائے پیتے ہیں تو کولیسٹرول کافی حد تک کم ہو جائے گا۔ فلیکسیڈ فلیکسیڈ صحت کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔ ان بیجوں کی مدد سے جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد حاصل ہو سکتی ہے۔ آپ اسے سلاد میں ملا کر بھی کھا سکتے ہیں۔ مچھلی مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ خون میں ٹرائی گلیسرائیڈز کو کم کرتی ہے اور خون کے بہاؤ کو روکتی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مچھلی کی مدد سے خراب کولیسٹرول کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کولیسٹرول بڑھنے پر ان چیزوں سے پرہیز کریں۔ تیل والی غذائیں بازار میں دستیاب جنک فوڈ کولیسٹرول کی سطح کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ اس لئے ہمیشہ اس سے پرہیز کیا جائے۔ دودھ کی مصنوعات دودھ کو مکمل غذا کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں زیادہ تر غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں لیکن زیادہ چکنائی والے دودھ اور پنیر سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔ گوشت اس میں کوئی شک نہیں کہ گوشت کھانے سے جسم کو پروٹین حاصل ہوتی ہے لیکن اس کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جو بعد میں ہارٹ اٹیک کی وجہ بنتا ہے۔