سورج آگ برسانےلگا،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

09:31 AM, 11 Jun, 2024

نتاشا رحمان

پبلک نیوز:(نتاشارحمان) سورج صبح سویرے ہی آگ برسانے لگا. ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جیکب آباد، سبی46، موہن جو دڑو، گوجرانوالہ، خیرپور،سکھر 45،ملتان،ڈیرا غازی خان،ڈیرا اسماعیل خان43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،فیصل آباد، پشاور 42، اسلام آباد41، مظفر آباد 40 ، کراچی، ٹھٹہ36 ، کوئٹہ35 اور گلگت میں 33 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 28جبکہ زیادہ سے زیادہ 44سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 38فیصد جبکہ ہوا 5کلو میٹر فی گھنٹہ چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان  نہیں جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم  اور خشک جبکہ وسطی جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا   میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک  اورہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم دن بھر گرم اور خشک رہےگا،آج صبح کے وقت درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ دن بھر درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہےگا،ہوا میں نمی کا تناسب  72 فیصد ہے۔

مزیدخبریں