ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
عالمی گیس قیمت میں بھی 1 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد 2 ڈالر 94 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے۔