ضلع باجوڑ میں "تعلیم سب کے لئے" مہم کےتحت اقدامات جاری

10:21 AM, 11 Jun, 2024

پبلک نیوز: ضلع باجوڑ میں " تعلیم سب کے لئے" مہم کے تحت اقدامات جاری ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق اس سلسلہ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے ضلع باجوڑ کی طالبات کے لئے گرلز کیڈٹ کالج مردان کے دورہ کا اہتمام کیا گیا۔ دورہ کا مقصد قبائلی علاقوں کی طالبات کو کیڈٹ کالجز اور لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر طالبات کو کیڈٹ کالج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئ۔ طالبات نے گرلز کیڈٹ کی جانب سے ڈرل کا مشاہدہ بھی کیا۔ طالبات نے کیڈٹ کالج میں موجود سہولیات کا دورہ کیا۔ اور کلاس رومز میں گرلز کیڈیٹ کے ساتھ وقت گزارا۔

باجوڑ سے تعلق رکھنے والی طالبات نے دورہ کا انعقاد کرنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم حاصل کر کے اپنے علاقوں میں لڑکیوں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔

مزیدخبریں