علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع

10:42 AM, 11 Jun, 2024

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے موٹر وے پر گھیراؤ جلاؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر گھیراؤ جلاؤ اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل رشید نے کی۔

دورانِ سماعت وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی جو عدالت نے منظور کر لی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپورکےخلاف موٹروے ٹول پلازہ پرگھیراؤجلاؤکامقدمہ تھانہ نصیرآبادمیں درج ہے۔

مزیدخبریں