ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویزات کے مطابق اگلے مالی سال وفاق اور صوبے مل کر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں 1012 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد وفاقی پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے مقرر کردیاگیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپے اضافے سے 2095 ارب روپے ہوگیا ہے۔ صوبہ سندھ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ 764 ارب روپے خرچ کرے گا۔
دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب نے 700 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کر دیا ہے۔ پختوانخواہ نے 351 ارب اور بلوچستان نے 281 ارب روپے ترقیاتی بجٹ مختص کر دیا ہے۔