ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہم خدوخال سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ 2024-25 کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے ہو گا۔ جس میں دفاع کیلئے 2100 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انفراسٹرکچر کیلئے 827 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
- آئندہ بجٹ میں توانائی کیلئے 253 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
- آئندہ بجٹ میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کیلئے 279 ارب روپے مختص ہیں۔
- آئندہ بجٹ میں پانی کے منصوبوں کیلئے 206 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
- آئندہ بجٹ میں سماجی شعبے کیلئے 280 ارب رکھے گئے ہیں۔
- آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کیلئے 45 ارب روپے مختص ہیں۔
- آئندہ بجٹ میں تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کیلئے 93 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
- ایس ڈی جیز کیلئے آئندہ مالی سال 75 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
- آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زراعت کیلئے 42 ارب روپے مختص ہیں۔
- آئندہ مالی سال گورننس کیلئے 28 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
- سائنس و آئی ٹی کیلئے 79 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
- کے پی کے میں انضمام شدہ اضلاع کیلئے 64 ارب رکھے گئے ہیں۔
- آزادکشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 75 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔