ویب ڈیسک: ( عدنان ملک)محکمہ جنگلی حیات کے اسپشل اسکواڈ کا ڈی جی وائلڈ لائف نے لاہور کے علاقہ چوہنگ میں چھاپہ مارکر تیتر اور نایاب پرندوں کی آن لائن بین الصوبائی خرید و فروخت کرنے والے یوٹیوبر کے نیٹ ورک کو پکڑلیا اور تیتر اور نایاب پروندں کو برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے جنگلی حیات کوغیرقانونی مقید رکھنے پر کومبنگ آپریشن جاری کردیا۔
تیتر کی آن لائن بین الصوبائی خرید و فروخت کرنے والے یوٹیوبر کے نیٹ ورک کو پکڑلیا گیا جبکہ محکمہ جنگلی حیات کے اسپشل اسکواڈ کا ڈی جی وائلڈ لائف کی نگرانی میں یوٹیوبرمظہر اقبال کو چھاپہ مارکرگرفتار کرلیا گیا۔
لاہور کے علاقہ چوہنگ میں چھاپہ مارکر تیتر اور نایاب پروندں کو برآمد کیا گیا، یوٹیوبر مظہر اقبال عرصہ دارز سے نواب شاہ سے تیتر کی مختلف اقسام کو منگوا کرلاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آن لائن فروخت کررہا تھا۔ مظہر اقبال تیتر کے انڈوں، بچوں اور بڑے تیتر وں کو آن لائن فروخت کر رہاتھا۔ مظہر اقبال یوٹیوب پر بابافرید کالا تیتر" پیچ کے ذریعے تیتروں کی فروخت کررہاتھا۔
ترجمان وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات آن لائن خرید وفروخت میں ملوث دیگر افراد کو بھی ٹریس کر رہاہے۔برآمد کردہ تیتروں کی مختلف اقسام کو مناسب بحالی کے لیے لاہور سفاری میں منتقل کیا جائے گا.