190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج بھی گواہوں کابیان ریکارڈ نہ ہوسکا،سماعت ملتوی

01:50 PM, 11 Jun, 2024

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلا نے نئے جج کی تعیناتی پر اعتراض واپس لے لیے۔

تفصیلات  کے مطابق احتساب عدالت کے نئے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز اور عمران خان آئی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد وکلا صفائی نے اعتراضات واپس لے لیے۔

تاہم 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آج بھی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا۔

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 6 جون کو سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا، بعد ازاں نئے مقدمہ نئے جج محمد علی وڑائچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں