پنجاب حکومت کا کارنامہ: جونیئرآفیسرز کی سینئر عہدوں پر تعیناتی کا قانون منظور

04:07 PM, 11 Jun, 2024

ویب ڈیسک: (محسن بلال) پنجاب میں  افسر شاہی کے لئے حکومت پنجاب کا بڑا اقدام۔  جونئیر آفیسرز کی سینئر عہدوں پر تعیناتی کے لئے قانون منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جونئیر آفیسرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز، سیکرٹری تعیناتی کےلئے قانونی راستہ ہموار کردیا گیا۔

سول سرونٹس سروس کے دیگرمحکموں لوکل گورنمنٹ، تعمیرات مواصلات، آبپاشی، ریونیو دیگر محکموں پر تعیناتی کے لئے قانون کا اطلاق ہوگا۔ 

اے ڈی سی آر، ایکسیئن، چیف آفیسرز اور دیگر عہدوں پر بھی مقررہ گریڈ سے ایک گریڈ نیچے کے آفیسرز تعینات ہوسکیں گے۔ پنجاب اسمبلی سے حکومت پنجاب نے نیا قانون منظور کروالیا۔ 

پنجاب حکومت نے متعلقہ سیکشن نو میں ترمیم پنجاب اسمبلی میں منظور کروالی۔ پنجاب سروس سرونٹس ترمیمی بل 2024 کی گزشتہ روز اپوزیشن کے شورشرابے کے دوران پنجاب اسمبلی نے منظوری دی۔ ماضی میں جونیئر آفیسرز کی سینئر عہدے پر تعیناتی پر عدالتوں سے رجوع کرلیا جاتا تھا۔

مزیدخبریں