محسن نقوی چارسدہ روانہ، ایف سی پشاور کی شہداء پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے

04:08 PM, 11 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی چارسدہ کی تحصیل شب قدر روانہ ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے کے لیےفرنٹیئر کانسٹیبلری پشاور کی شہداء پریڈ کے مہمان خصوصی ہونگے۔شہداء پریڈ  ایف سی ٹریننگ سینٹر شب قدر میں منعقد ہو گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایف سی ٹریننگ شب قدر میں یادگار شہداء پر  پھول رکھیں گے اور دعا کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شہداء پریڈ کا معائنہ کریں گے اور  ایف سی کے جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ دیکھیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اس موقع پر تقریب سےخطاب بھی کریں گے۔

مزیدخبریں