عمران خان سے ملاقات کےبعد علی محمدخان کا دبنگ بیان

04:25 PM, 11 Jun, 2024

ویب ڈیسک: علی محمد خان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے کیسسز ٹربیونل میں ہیں وہ کیسے دستخط کر سکتے ہیں۔ نیب ترامیم میں ریٹائرڈ ججز کے آپشن کو ختم کر دیا گیا،عمران خان نے کہا مذاکرات معانی خیز ہونے چاہئے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں،ہم مذاکرات کر سکتے ہیں ڈیل نہیں کر سکتے،ڈیل کرنے والے سعودی عرب یا لندن چلے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج کیسسز میں سخت ریمارکس دیئے، نیب ترامیم میں ریٹائرڈ ججز کے آپشن کو ختم کر دیا گیا،قومی اسمبلی کے اجلاس سے 3 روز قبل ترامیم کی کیا ضرورت تھی،یوسف رضا گیلانی کے کیسسز ٹربیونل میں ہیں وہ کیسے دستخط کر سکتے ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا مذاکرات معانی خیز ہونے چاہئے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں،اسیران کی رہائی ہمارا مطالبہ ہے، ہم مذاکرات کر سکتے ہیں ڈیل نہیں کر سکتے،ڈیل کرنے والے سعودی عرب یا لندن چلے جاتے ہیں، مینڈیٹ کا فیصلہ کیا جائے،ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں ہیں، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں وکلاء کنونشن کیا جس پر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار پر مقدمہ ہوا،عمر ایوب ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ سرگودھا انسداد دہشت گردی عدالت حاضری کے لیے گئے تھے،تمام معاملات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا ہے،خیبر پختونخواہ، بلوچستان، پنجاب کے تمام کارکنان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،مذاکرات کے ساتھ حل نہ نکلا تو پھر ہم احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی پھر بھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں،ہمیں ڈیل کی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ ہم ڈیل کرنا چاہتے ہیں،طاقت رکھنے والوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا،70 فیصد اسپورٹ ہماری ہے، ہم پورے ملک میں نمائندگی کر رہے ہیں،مذاکرات ہونے چاہیے اور اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں