(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 1900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار 307 ڈالر فی اونس ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تھی اور 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے برقرار رہی۔