پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا 

10:06 PM, 11 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔

اقتصادی سروے کی رپورٹ  کے مطابق  مجموعی قرض 67 ہزار 525 ارب روپے ہو گیا ہے،ملکی مقامی قرض 43 ہزار 432 ارب روپے  ہے  جبکہ  ملکی بیرونی قرض 24093 ارب روپے  ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ملکی مجموعی قرض جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہے، کل ملکی بیرونی قرضے جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہیں، ملک کا مقامی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے۔

مزیدخبریں