کورونا سے 53افراد جان کی بازی ہار گئے
04:39 AM, 11 Mar, 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے مزید 54افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2258افراد میں کورونا مثبت ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے53مریض جان کی بازی ہار گئے ٗ24 گھنٹوں میں ملک میں 2,258افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17,627تک پہنچ چکی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 66زار 493مریض صحتیاب ہو ئے ٗجبکہ اب تک 5,97,497مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗافسوسناک طور پر کورونا سے تاحال13,377موات ہو چکی ہیں ٗگزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا کے مزید 42,164 ٹیسٹ کئے گئے۔