لوگوں کی تضحیک پر آخر کار کے آر کے عدالت کی پکڑ میں
07:58 AM, 11 Mar, 2021
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی عدالت سے کے آر کے کیخلاف فیصلہ آگیا ٗ عدا لت نے انہیں اداکار و پروڈیوسر نکھل دریویدی پر کوئی بھی تبصرہ کرنے منع کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے اگر وہ باز نہ آئے تو اس کو توہین عدالت مانا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے حقیقی زندگی میں مزاحیہ کردار کمال آر خان جو کے آر کے کے نام سے جانے جاتے ہیں وہ بہت عرصے سے اپنی ٹویٹس کے ذریعے بڑے اداکاروں کو تضحیک کا نشانہ بنا کر شہرت سمیٹ رہے تھے مگر ایک اب بھارتی پروڈیوسر نے انہیں آخر کار عدا لت میں گھسیٹ ہی لیا ہے اور کے آر کے کی زندگی میں یا تو مشکل وقت آنے والا ہے یا پھر وہ مزید شہرت سمیٹنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔بھارتی اداکار اور پروڈیوسر نکھل دریویدی جو دبنگ تھری ٗ اور ویرے دی ویڈنگ جیسی فلمیں پروڈیوس کر چکے ہیں اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں ۔ انہوں نے کے آر کے کیخلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا جس پر اب عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ کے آر کے نے گزشتہ سال ٹویٹر پر نکھل کیخلاف ایک مہم چلائی تھی اور ان پر بہت سے کمنٹ بھی کئے تھے۔جس کو پہلے نکھل نے دوسرے بالی ووڈ اداکاروں کی طرح نظر انداز کر دیا کہ کے آر کے پر بات کر کے وہ الٹا اسے ہی شہرت دیں گے مگر اب بھارتی عدالت نے کے آر کے کیخلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایسے کسی بھی کمنٹ کرنے سے منع کر دیا ہے جس کے تحت وہ کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ کرتے نظر آئیں اور اگر ا نہوں نے ایسا دوبارہ کیا تو وہ عدالت کی توہین مانا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی سپر سٹار عامر خان اور وکرم بھٹ بھی کے آر کے پر کیسز کر چکے ہیں۔