قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ تاخیر کا شکار
08:11 AM, 11 Mar, 2021
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی ایس ایل 6کے ملتوی ہونے والے میچز جلد از جلد کرانے کی کوششوں میں امکان ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پر پی ایس ایل فرنچائز مالکان کی طرف سے دباؤ ہے کہ بقیہ میچز جلد از جلد مکمل کرانے کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں اور اس سے قبل جن کمیوں کی وجہ سے پی ایس ایل 6ملتوی ہوا ہے جو ان اس بار نہ دہرایا جائے ٗ پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی اس حوالے سے سرگرم ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئر مین احسان ما نی سے اس حوالے سے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ سے ر ابطہ کر لیا ہے ٗ اس انہیں آگاہ کر دیا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ سے قبل پاکستان میں پی ا یس ایل 6 سیریز مکمل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔