لاہور، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں پولیو مہم کا اختتام

10:18 AM, 11 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور(پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور میں پولیو ٹیکوں کی مہم کا اختتام۔ پسماندہ، دور دراز علاقوں میں 9 لاکھ 82 ہزار بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔

تفصٰلات کے مطابق لاہور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور میں پولیو ٹیکوں کی مہم کا اختتام ہو گیا۔ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں 9 لاکھ 82 ہزار بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ لاہور میں 6 لاکھ 86 ہزار سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ راجن پور میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ٹیکے لگائے گئے۔

سندس ارشاد کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں ایک لاکھ 80 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ مہم کے دوران 4ماہ تا 59ماہ کے بچوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ حفاظتی ٹیکوں کی یہ دوسری مہم تھی۔ اس مہم میں بچوں کو پولیو ٹیکوں کی دوسری خوراک دی گئی۔ پولیو ٹیکے اور قطرے بہترین تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں