گوجرانوالہ: نیشنل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

10:59 AM, 11 Mar, 2021

شازیہ بشیر

گوجرانوالہ (پبلک نیوز) نیشنل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل ہائی وے مینٹیننس یونٹ کے سربراہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے ڈیپارٹمنٹ طارق حسین جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ محکمہ کو گذشتہ 6 سالوں میں اربوں روپے کا چونا لگایا گیا۔ گوجرانوالہ محکمہ میں شامل کالی بھیڑیں اور اعلی افسران کرپشن کا حصہ ہیں۔ گوجرانوالہ مجھے مک مکائو اور کرپٹ عناصر سے مفاہمت پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راوی سے گوجرخان زون میں گذشتہ 6 سالوں میں بڑی لوٹ مار کی گئی۔ گذشتہ 6 سال میں ریونیو ریکوری ٹارگٹ ہمیشہ 25 فیصد بھی ریکور نہیں ہوا۔ جی ٹی روڈ سے ملحق بڑی بڑی مارکیوں، میرج ھالوں، انڈسٹریز، ہائوسنگ سوسائیز کے مالکان ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ لوکل میڈیا میں میری کردار کشی کروائی گئی کہ میں مفاہمت کر لوں

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ثبوت حکام بالا کو بھیجے تو وہاں بھی تحائف بھیجنے والے مضبوط دکھائی دیئے۔ کئی اعلی افسران کرپشن سکینڈل کا اہم کردار ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ثبوت ایف آئی اے اور نیب کو بھجوا رہا ہوں۔

مزیدخبریں