لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپٹر مارنیوالے ن لیگی کارکن کی ضمانت

12:07 PM, 11 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) جوڈیشل کمپلیکس کے باہر لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپٹر مارنے والے ن لیگ کے کارکن تنویر چودھری نے سیشن کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈشنل سیشن جج ملک مشتاق نے تنویر چوہدری کی قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو 25 مارچ تک تنویر بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے 50 پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرونے کا حکم دے دیا

یاد رہے کہ تنویر چودھری نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل انعم کو تھپٹر مارا تھا۔

مزیدخبریں