پنجاب پولیس نے کروڑوں روپے کے کتے خرید لیے

12:56 PM, 11 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب پولیس نے کروڑوں روپے کے کتے خرید لیے۔ کتے ماہانہ 10 لاکھ روپے کی خوراک کھانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے 3 لاکھ روپے فی کس کے تناسب سے 2 کروڑ 85لاکھ روپے کے 95 سراغ رساں کتے خرید لیے۔ 95 کتوں کی دیکھ بحال کے لیئے 74 افراد کو مامور کیا گیا ہے۔ ایک کتے کو روزانہ 0.7کلوگرام کے تناسب سے روزانہ خوراک دی جاتی ہے۔ 95 کتے ماہانہ 10 ہزار 920 روپے فی کس کے تناسب سے 10 لاکھ 37ہزاروپے جبکہ سالانہ ایک کروڑ 24 لاکھ 48ہزار روپے کی خوراک کھاتے ہیں۔

سراغ رساں کتوں میں پولیس ڈاگ سنٹر کے لئے 40 کتے، لاہور پولیس کے لئے 15، راولپنڈی کے لئے 9، ڈی جی خان کے لئے 4 ،ملتان کے لئے بھی 4، بہاولپور کے لیے 3، شیخوپورہ کے لئے بھی 3، گوجرانوالہ پولیس کے لئے 5، سرگودھا کے لئے 4، فیصل آباد اور ساہیوال پولیس کے لئے بھی فی کس 4 کتے خریدے گئے ہیں، دستاویزات

مزیدخبریں