قلعہ سیف اللہ کے علاقوں مسلم باغ، کان مہترزئی، کنچوغی میں شدید ژالہ باری

02:30 PM, 11 Mar, 2021

شازیہ بشیر

قلعہ سیف اللہ (پبلک نیوز) مختلف نواحی علاقوں مسلم باغ، کان مہترزئی، کنچوغی میں شدید ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔ ژالہ باری کے باعث درختوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم باغ، کان مہترزئی، کنچوغی برت چنہ، نسی میں تیز بارش اور کہیں ژالہ باری کی اطلاعات ہیں جبکہ موسم سرد ہونے کے ساتھ ساتھ آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ شدید ژالہ باری سے سیب خوبانی اور بادام کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بارکھان رکنی اور گرد و نواح میں کالے بادلوں کے ڈیرے جمے ہوئے ہیں، موسم شدید سرد ہو چکا ہے جبکہ کالی گھٹائیں چھا گئی ہیں اور تیز سرد ہوائیں چلنے لگی ہیں۔

مزیدخبریں