علی امین گنڈا پور اور داؤد آفریدی کی آڈیو لیک سامنے آگئی

01:26 PM, 11 Mar, 2023

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور اور داؤد آفریدی کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے اپنی جماعت کے ایک مقامی رہنما داؤد آفریدی کو کارکنوں کے ساتھ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی تھی ۔ علی امین گنڈاپور آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ خان نے کہا ہے کہ جو انتخابات کیلئے پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر ہے وہ زمان پارک پہنچے اس لیے تم ادھر جاؤ اور اپنی شکل دکھاؤ ۔ لیک ہونے والی آڈیو میں علی امین گنڈاپور نےداؤد آفریدی کو ہدایت کی تھی کہ اپنے ساتھ 50 بندے لو اور خود ان کے ساتھ جاؤ ،صبح سویرے ہی نکلو ۔ خایل رہے کہ اس سے قبل جنوری میں سوشل میڈیا پر علی امین گنڈا پور کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں انہیں امتیاز نامی شخص سے گفتگو کرتے سنا جاسکتا تھا ۔ آڈیو لیک میں علی امین گنڈاپور کو حکومتی فنڈ جاری ہونے کے بعد اپنے کروڑوں روپے کا حصہ بھیجنے کا کہتے ہوئے سنا جاسکتا تھا جس پر کال پر موجود شخص انہیں 16 کروڑ بھجوانے کی یقین دہانی کرواتے بھی سنا گیا تھا ۔ آڈیو لیک میں آگے علی امین گنڈا پور اسی شخص سے 25 کروڑ اپنے سوات کے حلقے میں بھیجنے کا بھی کہہ رہے تھے ۔
مزیدخبریں