عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے: وزیر اعظم
06:23 PM, 11 Mar, 2023
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ وہ مجرم ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف ننے بتایا کہ پی ٹیآئی رہنما عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے، سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے، یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباﺅ سے نجات ملے اور پاکستان کے لئے وسائل کی راہ ہموار ہو، عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاء ہے، پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے بھاگ گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے تھے ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا ہے، ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، ہم نے منشیات جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا بھی کیا ہے ۔ اس سے قبل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی زرعی پیداوار کو بہتر کر کے خوراک میں خود کفالت پاکستان کو بہت سے معاشی مسائل سے بچایا جا سکتا ہے، زرعی اجناس کی عوام تک فراہمی سمیت فوڈ چین کو بہتر بنانے کے لئے دیگر درپیش مسائل کو جامع حکمت عملی کے تحت موثر طریقے سے حل کیا جائے گا ، زرعی اصلاحات پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر زرعی تحقیقی اداروں کو فعال بنایا جائے ، افسوسناک امر ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود زرعی بھی اجناس درآمد کرنا پڑ رہی ہیں،انہوں نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے فصل کو منافع بخش بنانے کے لئے ٹاسک دے دیا ہے ، حکومت کاشتکاروں کو ان کی فصل کی منافع بخش قیمت کی ادائیگی یقینی بنائے گی .