یوم پاکستان پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں

10:48 AM, 11 Mar, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کے لیے تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق 23 مارچ کے لیے پریڈ گراؤنڈ کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

سینٹری ورکرعارف مسیح نے یوم پاکستان کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی جو ہمیں ملی ہے اسکی وجہ سے ہی ہم اس ملک میں خوشحال ہیں،یہ خوشی کا تحوار سال بعد آتا ہے اس لیے ہم سب اس دن کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے محنت کررہے ہیں۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔
پینٹرمحمد شفیق نے کہا کہ 23 مارچ مے حوالے سے ہمارے دلوں میں بہت جذبات ہیں اس لیے ہم سب بہت خوشی سے کام کرتے ہیں۔ہم سب مل کر پاکستان کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ پوری دنیا میں ہمارے ملک کا نام روشن ہو۔

سینٹری ورکرکامران مسیح نے کہا ہے کہ ہمارے خوبصورت پاکستان میں مسلمان، عیسائی اور سکھ سب ہیں، اس لیے یہ ہم سب کے لیے آزادی کا دن ہے۔

مزیدخبریں