پبلک نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے لاہور میں آرمی میوزیم کا دورہ کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق باجوڑ کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے مطالعاتی دورے میں اساتذہ کرام بھی ہمراہ تھے۔ وفد کو آرمی میوزیم آمد پر خوش آمدید کہا گیا اور جامع بریفنگ دی گئی۔
طلبہ نے میوزیم کے مختلف ادوار پر مبنی حصوں میں گہری دلچسپی لی۔ میوزیم کی سیر کے دوران طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
دورے کے اختتام پر طلبہ نے پاک فوج کی تابناک تاریخ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دفاع وطن کے حوالے سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔