سربراہ اے این پی اسفندیارولی کو بڑا صدمہ، شریک حیات انتقال کرگئیں

12:52 PM, 11 Mar, 2024

ویب ڈیسک: اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کی شریک حیات وفات پاگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرحومہ صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ محترمہ تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری :

بلاول بھٹو زرداری نے اسفندیار ولی سے ان کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے اسفندیار  ولی خان اور ایمل ولی خان سے اظہار تعزیت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  دکھ کی اس گھڑی میں اسفندیار ولی اور ایمل ولی خان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ پاک اسفندیار ولی اور ایمل ولی خان سمیت پورے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے،۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسفندیار ولی کی اہلیہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

مولانافضل الرحمان کا اظہار افسوس:

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اے این پی سربراہ اسفندیار ولی کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دعاء ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ اسفندیار ولی خان اور ان کے اہل  خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ والدہ کا کوئی نعم البدل نہیں۔ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء کرتا ہوں۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری 

شازیہ مری نے اسفندیار ولی کی اہلیہ اور ایمل ولی خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ شازیہ مری نے اسفندیار ولی سے ان کی اہلیہ اور ایمل ولی خان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

شازیہ مری نے اسفندیار ولی کی اہلیہ اور ایمل ولی کی والدہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ شازیہ مری نے اسفندیار ولی سمیت پورے خاندان کیلئے صبرجمیل کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں