سونے کی فی تولہ قیمت ہفتے کے پہلے کاروباری روز مستحکم

01:34 PM, 11 Mar, 2024

ویب ڈیسک: ہفتے کے پہلے کاروباری روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

صرافہ بازارایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 360 روپے پر مستحکم رہی۔ 

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2198 ڈالرز پر مستحکم رہی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں