رمضان المبارک میں دل اور شوگر کے مریض روزہ کیسے رکھیں؟

02:16 PM, 11 Mar, 2024

ویب ڈیسک: ماہ صیام میں شوگر اور دل کے مریض اپنے معالج کے مشورے سے روزہ رکھ سکتے ہیں، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے مریضوں کے لئے روزہ رکھنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے، تاہم احتیاطی تدابیر اپنانی ہونگی، سحری اور افطاری میں چکناہٹ والی اشیا سے گریز کیا جائے اور ادوایات باقاعدگی سے لی جائیں۔

تفصیلا ت کے مطابق برکتوں، رحمتوں اور نعمتوں کا مہینہ آ گیا، روزہ داروں نے زیادہ سے زیادہ نیکیاں اور ثواب کمانے کا اہتمام کر لیا۔

رمضان المبارک میں دل اور شوگر کے مریض روزہ کیسے رکھیں؟
طبی ماہرین نے ماہ صیام میں دل اور شوگر کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ ایسے مریض اپنے معالج کے مشورے سے احتیاطی تدابیر کے   روزہ رکھ سکتے ہیں،سحری اور افطاری میں چکناہٹ والی اشیا سے گریز کیا جائے،سحری اور افطاری میں ادویات بھی لازمی استعمال کریں۔
طبی ماہرین کا مزیدکہنا ہے کہ شوگر مریض باقاعدگی سے اپنی شوگر چیک کرتے رہیں اگر شوگر لیول 70 سے کم ہو تو ایسی صورت میں روزہ رکھنے سے اجتناب کریں۔

مزیدخبریں