پی سی بی نے ویب سائٹ پر عہدوں کو آپ ڈیٹ کر دیا

02:40 PM, 11 Mar, 2024

محمد شکیل خان

 (لاہور) محمد شکیل خان: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  میں عبداللہ خرم نیازی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پی سی بی نے ویب سائٹ پر عہدوں کو آپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ 

ندیم خان ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، عبداللہ خرم نیازی ڈیبوٹیشن پر پی سی بی میں آئے ہیں۔  

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کے دیگر شعبوں میں بھی جلد تبدیلی کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں