دوران پرواز جہاز کے دونوں پائلٹ کاک پٹ میں سو نے پر معطل

08:03 PM, 11 Mar, 2024

ویب ڈیسک: انڈونیشیا میں دوران پرواز کاک پٹ میں سونے پر دونوں پائلٹ معطل ہوگئے۔

حکام کے مطابق جہاز مقررہ راستے سے ہٹ کر بحر ہند کی طرف پرواز شروع کر چکا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پرواز جنوب مشرق انڈونیشیا سے دارالحکومت جکارتہ جارہی تھی۔ پرواز میں 153 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق دوران پرواز شریک پائلٹ نے کہا کہ وہ آرام کر لے کیونکہ جکارتہ سے کیلنڈری کی پرواز کے دوران اس کے ساتھی پائلٹ کو مناسب آرام نہیں مل سکا تھا۔ پائلٹ جب نیند سے بیدار ہوا تو اس نے دیکھا کہ شریک پائلٹ بھی سو چکا ہے اور پرواز درست سمت میں نہیں جا رہی۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پائلٹس کے دوران پرواز سو جانے کو سنگین واقعہ قرار دیا گیا ہے اور دونوں کو معطل کر دیا ہے۔

مزیدخبریں