ویب ڈیسک:الیکشن 2024ء کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ ضمنی الیکشن بھی لڑنا نہیں چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے ارادے سے نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے, خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنے بھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دباؤ میں الیکشن لڑا تھا۔
ذرئع کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ کوئی سرکاری عہدہ نہ لینے کے ساتھ ساتھ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے، ن لیگی قائد نواز شریف نےرانا ثناء اللّٰہ کی رائے سننے کے بعد خاموشی اختیار کی۔
رانا ثنااللّٰہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پارٹی قیادت ان کی رائے کو مقدم رکھے گی,اس حوالے سے رانا ثنا اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ن لیگ کےصوبائی صدر ہیں اور پارٹی پالیسی کے پابند بھی ہیں۔