’’شاہ محمود قریشی کا کشمیر کے حوالے سے ایک اور یو ٹرن‘‘
07:46 AM, 11 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک بار پھر اپنے بیان سے پھر گئے ٗ بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بیان کو ان کا اندرونی معاملہ کہنے کے بعد اب ان کا کہنا ہے کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کو معطل کرنے سمیت کشمیر کے حوالے سے بھارت کا کوئی بھی اقدام ان کا داخلی معاملہ نہیں ہو سکتا۔ایک بیان میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین میں جارہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات کی،پاکستان کا فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر اپنا مؤقف واضح کیا،فلسطینی مسلمانوں پر27رمضان پر حملہ کیا گیا،فلسطینیوں پر تشدد کو بند کیا جانا چاہیے،نہتے نمازیوں پر گرنیڈ پھینکے گئے۔پاکستان فلسطین کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہارکرتاہے،مسئلہ فلسطین پرمسلم امہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،دورہ سعودی عرب کے نتائج آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے،نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،ملک کودرپیش چینلجز میں بے روزگاری بڑا چیلنج ہے۔میری کل ترک وزیرخارجہ سے بات ہوئی،ترک وزیرخارجہ سعودی عرب میں فلسطین صورتحال پربات کریں گے،سعودی عرب مستقبل میں10ملین لوگوں کوروزگاردےگا،پاکستان سعودی عرب تعلقات میں بہتری آرہی ہے،سعودی عرب روزگارکا بڑا حصہ پاکستانیوں کے لیے رکھےگا۔آرمی چیف نے کابل کا دورہ کیا،اہم ملاقاتیں کیں،کل کی نشستوں کے بعدخطے میں امن کے امکانات نظرآرہے ہیں،پاکستان افغان امن عمل میں افغانستان کے ساتھ ہے،پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرےگا،افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن آئےگا۔