کیاعمران خان زکوۃ لینے سعودی عرب گئے؟

08:09 AM, 11 May, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران کے سعودی عرب کے دورے کے دوران ایک جھوٹا دعویٰ سامنے آیا ہے وزیراعظم زکوۃ اور فطرانہ لینے سعودی عرب گئے۔

گمراہ کن معلومات کا تعلق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی ایک تصویر کے ساتھ ہے جس میں انہیں سعودی عرب کے زیر اہتمام ‘پاکستان میں زکوۃ الفطر پروجیکٹ’ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ تو سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان پر شدید تنقید کی۔

تاہم یہ دعوی بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، کیونکہ مراد سعید کی یہ تصویر سعودی عرب کی نہیں بلکہ شاہ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اور ریلیف سینٹرکے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرنے کے لئے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کی ہے۔

کے ایس ریلیف نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران بلوچستان کے 10 اضلاع میں 10 ملین ڈالر مالیت کے فوڈ بیگ تقسیم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا۔

ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق اس منصوبے کو نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے اور بلوچستان کی مقامی حکومت رمضان میں بلوچستان کے 10 اضلاع میں 124،200 افراد میں یہ بیگ تقیسم کرے گی۔

مزیدخبریں