ہری پور: فائرنگ سے دو افراد قتل

01:09 PM, 11 May, 2021

شازیہ بشیر

ہری پور ( پبلک نیوز) تھانہ بیڑ کے گاؤں چینتری میں فائرنگ سے دو افراد قتل۔ قتل ہونے والے وسیم اؤر آصف نامی دو نوجوان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور کے علاقہ تھانہ بیڑ کے گاؤں چینتری میں دو مخالف گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سے دونوں اطراف سے ایک ایک شخص قتل ہوگیا۔ وجہ پرانی خاندانی عداوت بتائی گئی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو ٹراما سنٹر ہری پور منتقل کر دیا

مزیدخبریں